ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ محمدالبرادعی نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران نے بحالی اعتماد کیلئے اچھی کوششیں کی ہیں اور اس ملک کے ساتھ مذاکرات کے لئے پیشگی شرط عائد نہيں کرنی چاہئے۔ رپورٹ کے مطابق البرادعی نے فرانسیسی اخبار اکسپریس کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ ایران عالمی برادری کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پرلانا چاہتاہے اورواشنگٹن کو ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے پیشگی شرط عائد نہيں کرنی چاہئے کیونکہ جن مذاکرات میں مقصد کا حصول مد نظرہے اس کیلئے پیشگی شرط عائد نہيں کرنی چاہئے ۔ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ امریکیوں نے مذاکرات کوآسان بنانے کی کوشش نہیں کی اوریورپ نے بھی واشنگٹن کی ہی اسٹرییجی پر عمل کیا۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 170331
محمدالبرادعی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے پیشگی شرط عائد نہيں کرنی چاہئے۔